Friday, June 28, 2024

 آئی جی سندھ/عادی مجرمان/ای ٹیگینگ/جائزہ اجلاس


کراچی28جون2024: -



آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس کا انعقاد۔۔


اجلاس میں عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کے حوالے سے مختلف امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 


اجلاس میں ڈی آئی جیز،انویسٹی گیشن اینڈکرائم،ٹی اینڈ ٹی،ہیڈکواٹرز،،سی آئی اے،فائنانس اور انویسٹی گیشن کے علاوہ اے آئی جیز، آپریشنز،ایڈمن،فائنانس اور پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے شرکت کی۔


اجلاس کو ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کی جانب سے عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کے منصوبے کے اغراض و مقاصد، اسکی افادیت اور عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کے حوالوں پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی۔


بریفنگ میں ٹیکنیکل اور رولز سب کمیٹی کی ذمہ داریوں اور مقاصد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔ 


عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کو نافذالعمل بنایا جانا معاشرے کے لیئے مفید ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن 


عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کے رولزپر مزید کام کریں۔غلام نبی میمن


اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹی اینڈٹی،کرائم اینڈانوسٹیگیشن،سی آئی اور انوسٹیگیشن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔ آئی جی سندھ 


ای ٹیگنگ سے متعلق تیکنیکل سپورٹ اور آلات کی خریداری کے لیئے قواعد و ضوابط کو مزیدمربوط بنایا جائے۔ آئی جی سندھ کی ہدایت


سندھ پولیس بتدریج جدید اور ماڈرن پولیسنگ کی جانب گامزن ہے۔غلام نبی میمن

No comments:

Post a Comment