ۤآئی جی سندھ غلام نبی میمن سے کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے 15 رکنی وفد کی ملاقات۔
ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا کی سربراہی میں آنے والے وفد نے کماند اینڈ کنٹرول سینٹر سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ بھی کیا۔
اجلاس/ملاقات کے موقع پر ڈی آئی جیز، اسٹیبلشمنٹ،ہیڈکوارٹر سندھ،ٹریفک کراچی کے علاوہ ایسٹ زون کے ڈی آئی جی بھی موجود تھے۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شرکاء کو جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے حوالے سے اعداد و شمار جیسی تفصیلات پر مبنی بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے شرکاء کو کراچی میں امن و امان کے حوالے سے مختلف اور اہم مقامات پر کیمروں کی تنصیب،پروسیکیوٹرز کی بھرتی،خصوصی عدالتوں کے قیام، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نگرانی نظام،پولیس تھانوں کے انضمام اور استعداد کار بڑھانےاور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
سندھ پولیس اور کاٹی کا آپس میں بہت پرانا اور دیرینہ تعلق ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سندھ پولیس کو دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔غلام نبی میمن
آپ کا شمار اس شہر کے بڑے اسٹیک ہولڈرز میں کیا جاتا ہے۔آئی جی سندھ
جرائم کے پس پردہ محرکات اور بڑے عوامل میں سے بیروزگاری ایک ہے۔غلام نبی میمن
ہماری درخواست پر شہریوں نے اپنے گھروں کے باہر گلیوں کی حفاظت کیلئے تقریباً 40 ہزار کیمرے نصب کروائے ہیں۔آئی جی سندھ
کراچی شہر میں 3 ہزار کباڑیوں میں سے 354 مشکوک اور چوری کے سامان کی خروید وفروخت میں ملوث پائے گئے ہیں۔غلام نبی میمن
ایسے کباڑیوں کے خلاف پولیس نے ایکشن لیاجسکی وجہ سے جرائم کے واقعات میں واضح کمی سامنے آئی یے۔آئی جی سندھ
کاٹی کے وفد کی جانب سے پولیس کے مجوزہ منشیات بحالی سینٹرز کے قیام میں ہر طرح کے تعاون اور سپورٹ کی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔آئی جی سندھ
کورنگی کے صنعت کار پولیس کی مدد سے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے ہمیشہ تعاون کرینگے۔ڈپٹی پیٹرن ان چیف
صنعت کارسندھ پولیس کے ساتھ مل کر شہرکومحفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈپٹی پیٹرن ان چیف
سندھ پولیس کے اقدامات سے جرائم میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔صدر کاٹی
ہمیں سندھ پولیس سے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہے۔صدر کاٹی
.jpeg)
No comments:
Post a Comment