آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیزسی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ،ایس پی یو،ہیڈکوارٹرز،ٹریفک، ساؤتھ زون،ٹریننگ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کوڈی آئی جی ایس پی یو نے صوبائی سطح پر چائنیز باشندگان کے لیئے اختیار کردہ سیکورٹی اقدامات و حکمت عملی سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کراچی میں چینی شہریوں کو مکمل اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرے گا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
صوبائی سطح پر اور چینی باشندوں کے رہائشی علاقوں کی سیکورٹی کلیرئنس ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ آئی جی سندھ
متعلقہ یونٹس /شعبہ ایس پی یو کو فوری طور پر اضافی نفری فراہم کریں۔آئی جی سندھ
چینی باشندگان/ ماہرین/ اسٹاف کی رہائش اور کام کے مقامات/ پروجیکٹ کا دوبارہ سیکورٹی آڈٹ کیا جائے۔آئی جی سندھ کی ہدایت
چینی باشندوں کی رہائش اور نقل وحرکت کے حوالے سے ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز، اسٹبلشمنٹ،ایس پی یو اور اسپیشل برانچ پر مبنی 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ آئی جی سندھ
کمیٹی چینی باشندوں کی قواعدبو ضوابط کے مطابق نقل حرکت و رہائش سے متعلق سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی۔ آئی جی سندھ

No comments:
Post a Comment