Friday, June 28, 2024

 آئی جی سندھ/عادی مجرمان/ای ٹیگینگ/جائزہ اجلاس


کراچی28جون2024: -



آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس کا انعقاد۔۔


اجلاس میں عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کے حوالے سے مختلف امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 


اجلاس میں ڈی آئی جیز،انویسٹی گیشن اینڈکرائم،ٹی اینڈ ٹی،ہیڈکواٹرز،،سی آئی اے،فائنانس اور انویسٹی گیشن کے علاوہ اے آئی جیز، آپریشنز،ایڈمن،فائنانس اور پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے شرکت کی۔


اجلاس کو ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کی جانب سے عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کے منصوبے کے اغراض و مقاصد، اسکی افادیت اور عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کے حوالوں پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی۔


بریفنگ میں ٹیکنیکل اور رولز سب کمیٹی کی ذمہ داریوں اور مقاصد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔ 


عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کو نافذالعمل بنایا جانا معاشرے کے لیئے مفید ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن 


عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کے رولزپر مزید کام کریں۔غلام نبی میمن


اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹی اینڈٹی،کرائم اینڈانوسٹیگیشن،سی آئی اور انوسٹیگیشن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔ آئی جی سندھ 


ای ٹیگنگ سے متعلق تیکنیکل سپورٹ اور آلات کی خریداری کے لیئے قواعد و ضوابط کو مزیدمربوط بنایا جائے۔ آئی جی سندھ کی ہدایت


سندھ پولیس بتدریج جدید اور ماڈرن پولیسنگ کی جانب گامزن ہے۔غلام نبی میمن

Thursday, June 20, 2024

 آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے سندھ پولیس کے اہلکار کانسٹیبل شاہنواز خان کو ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر 5لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔ 




آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل چیمپیئن آف دی چیمپیئن اپنے نام کرنےوالے سندھ پولیس ضلع غربی تھانہ مومن آباد کے پولیس اہلکار کانسٹیبل شاہنواز خان سے ملاقات کی اور سندھ پولیس کی جانب سے مبارکباد اور شاباش دیتے ہوئے 5 لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی سند پیش کی۔


اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ ایشین باڈی بلڈنگ کا یہ ٹائٹل اپنے نام کرکے آپ نے نا صرف پاکستان بلکہ محکمہ سندھ پولیس کا نام بھی روشن کیا ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کھیل کود جیسی صحت مند سرگرمیوں کو محکمہ سندھ پولیس نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اور سندھ پولیس کی مختلف اسپورٹس ٹیمز بشمول کرکٹ،فٹبال، والی بال،باکسنگ، کراٹےو ایتھلیٹس وغیرہ اسوقت کھیلوں کے مختلف ملکی و غیر ملکی مقابلوں میں سرگرم عمل ہیں اور ملک و محکمہ سندھ پولیس کا نام روشن کررہی ہیں۔


انہوں نے چیمئن آف دی چیمپیئن باڈی بلڈنگ کا ٹائٹل جیتنے والے کانسٹیبل شاہنواز خان سے کہا کہ آئندہ آنیوالے باڈی بلڈنگ کے ملکی اور غیرملکی مقابلوں میں بھی سندھ پولیس آپکو مکمل سپورٹ اور معاونت جاری رکھیگا۔


اس موقع پرایڈشنل آئی جی ویلفیر،ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ، ایس ایس پی ویسٹ،اے آئی جی ویلفئراورفنانس بھی موجود تھے۔

Wednesday, June 12, 2024

 ۤآئی جی سندھ غلام نبی  میمن سے کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے 15 رکنی وفد کی ملاقات۔



ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا کی سربراہی میں آنے والے وفد نے کماند اینڈ کنٹرول سینٹر سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ بھی کیا۔


اجلاس/ملاقات کے موقع پر ڈی آئی جیز، اسٹیبلشمنٹ،ہیڈکوارٹر سندھ،ٹریفک کراچی کے علاوہ ایسٹ زون کے ڈی آئی جی بھی موجود تھے۔


سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شرکاء کو جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے حوالے سے اعداد و شمار جیسی تفصیلات پر مبنی بریفنگ دی۔


آئی جی سندھ نے شرکاء کو کراچی میں امن و امان کے حوالے سے مختلف اور اہم مقامات پر کیمروں کی تنصیب،پروسیکیوٹرز کی بھرتی،خصوصی عدالتوں کے قیام، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نگرانی نظام،پولیس تھانوں کے انضمام اور استعداد کار بڑھانےاور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا۔


سندھ پولیس اور کاٹی کا آپس میں بہت پرانا اور دیرینہ تعلق ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن 


سندھ پولیس کو دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔غلام نبی میمن


آپ کا شمار اس شہر کے بڑے اسٹیک ہولڈرز میں کیا جاتا ہے۔آئی جی سندھ


جرائم کے پس پردہ محرکات اور بڑے عوامل میں سے بیروزگاری ایک ہے۔غلام نبی میمن


ہماری درخواست پر شہریوں نے اپنے گھروں کے باہر گلیوں کی حفاظت کیلئے تقریباً 40 ہزار کیمرے نصب کروائے ہیں۔آئی جی سندھ


کراچی شہر میں 3 ہزار کباڑیوں میں سے 354 مشکوک اور چوری کے سامان کی خروید وفروخت میں ملوث پائے گئے ہیں۔غلام نبی میمن


ایسے کباڑیوں کے خلاف پولیس نے ایکشن لیاجسکی وجہ سے جرائم  کے واقعات میں واضح کمی سامنے آئی یے۔آئی جی سندھ


کاٹی کے وفد کی جانب سے پولیس کے مجوزہ منشیات بحالی سینٹرز کے قیام میں ہر طرح کے تعاون اور سپورٹ کی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔آئی جی سندھ


کورنگی کے صنعت کار پولیس کی مدد سے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے ہمیشہ تعاون کرینگے۔ڈپٹی پیٹرن ان چیف


صنعت کارسندھ پولیس کے ساتھ مل کر شہرکومحفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈپٹی پیٹرن ان چیف


سندھ پولیس کے اقدامات سے جرائم میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔صدر کاٹی


ہمیں سندھ پولیس سے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہے۔صدر کاٹی

Tuesday, June 11, 2024

 آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس کے شعبہ کرائم اینڈ انویسٹی گیشن کی تنظیم نو اور اصلاحات کے حوالے سے اجلاس۔ 

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اسٹبلشمنٹ،ہیڈکواٹرز، آئی ٹی،فائنانس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ 

اجلاس کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز نے شعبہ کی تنظیمِ نو اور اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پرمبنی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

شعبہ کی ذمہ داریوں کو فوری طور پر ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن

سال 2023میں صوبے میں تقریباً20 ہزار سنگین مقدمات درج ہوئے۔ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز

مقدمات کے کامیاب نتائج تک پیروی جبکہ رہنما تجزیہ کے لیئے  تیکنیکی صلاحتیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز

کرائم اور اسکی جامع تفتیش وقت کی اشد ضرورت ہے جسکا مقصد شعبہ تحقیق، تفتیش اور چھان بین کو قرار واقعی مدد فراہم کرنا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

مقدمات کی ڈیجیٹلائزیشن اور ان کے نتائج تک مانیٹرنگ، کریمنل جسٹس سسٹم کو تقویت دینے کا باعث بنے گی۔آئی جی سندھ

ڈیجیٹلائزیشن سے نا صرف مقدمات ڈیٹا بنک میں درج ہوجائیں گے بلکہ مرکزی سسٹم کے تحت باآسانی دستیاب بھی ہونگے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز یونٹ پہلے مرحلے میں فی الفور سنگین مقدمات کی پیروی کا عمل شروع کردے۔آئی جی
سندھ غلام نبی کی ہدایت


 آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ 

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیزسی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ،ایس پی یو،ہیڈکوارٹرز،ٹریفک، ساؤتھ زون،ٹریننگ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ 

اجلاس کوڈی آئی جی ایس پی یو نے صوبائی سطح پر چائنیز باشندگان کے لیئے اختیار کردہ سیکورٹی اقدامات  و حکمت عملی سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ 

اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کراچی میں چینی شہریوں کو مکمل اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرے گا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

صوبائی سطح  پر اور چینی باشندوں کے رہائشی علاقوں کی سیکورٹی کلیرئنس ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ آئی جی سندھ

متعلقہ یونٹس /شعبہ ایس پی یو کو فوری طور پر اضافی نفری فراہم کریں۔آئی جی سندھ

چینی باشندگان/ ماہرین/ اسٹاف کی  رہائش اور کام کے مقامات/ پروجیکٹ کا دوبارہ سیکورٹی آڈٹ کیا جائے۔آئی جی سندھ کی ہدایت

چینی باشندوں کی رہائش اور نقل وحرکت کے حوالے سے ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز، اسٹبلشمنٹ،ایس پی یو اور اسپیشل برانچ پر مبنی 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ آئی جی سندھ

کمیٹی چینی باشندوں کی قواعدبو ضوابط کے مطابق نقل حرکت و رہائش سے متعلق سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی۔ آئی جی سندھ